جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ ’دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ‘ کا اعزازبرقراررکھنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : گزشتہ چار سال کی طرح سنہ 2017 میں بھی دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا لقب حاصل کرنے میں کامیاب رہا‘ گزشتہ سال 88.2 ملین مسافروں نے اس ہوائی اڈے سے سفر کیا۔

دبئی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈے سال 2016 کی نسبت گزشتہ سال 4.6 ملین مسافروں کا اضافہ سے دیکھنے میں آیا ہے‘ حالانکہ دبئی ایئرپورٹس پر امریکا جانے والی فلائٹس پر لیپ ٹاپ لے جانے پر عارضی پابندی بھی عائد کی گئی تھی جس سے امریکا کے مسافروں میں کمی واقع ہوئی تھی۔

دبئی ایئرپورٹ بین الا براعظمی فضائی روٹس کے درمیان ٹرانسٹ حب کی حیثیت رکھتا ہوں اور خلیج کے دیگر ممالک کی طرح اس کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ ہوا کرتا تھا تاہم دبئی نے اس سے یہ اعزاز سنہ 2014 میں چھین لیا تھا اور آج تک پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات سمیت مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے کئی ممالک سے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے کر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

جولائی 2017 میں یعنی کے پابندی عائد ہونے کے پانچ ماہ بعد ہی دبئی کی ایئر لائن ایمرٹس نے اعلان کیا کہ نئے حفاظتی اقدامات کے بعد انہیں امریکا کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی سے استثناء مل گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں