تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی: چاچی کے پاسپورٹ پر ترکی کا سفر کرنے والی لڑکی کو سزا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے چاچی کے پاسپورٹ پر سیاحت کی غرض سے ترکی جانے والی لڑکی کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے چاچی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والی لڑکی کو پاسپورٹ چوری کرنے اور غلط کاغذات پر بیرون ملک سفر کرنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رسٓں ادارے کا کہنا تھا کہ 23 سالہ اماراتی لڑکی چاچی کا پاسپورٹ چوری کرکے چھٹیاں گزارنے ترکی روانہ ہوگئی تھی جس کے پاس خود کا پاسپورٹ اور دیگر شناختی کاغذات موجود نہیں تھے۔

متحدہ عرب امارات کے امیگریشن افسران کے مطابق عدالت نے عدالت نے مذکورہ لڑکی کو پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے کے بعد 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثری خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’اس کا پاسپورٹ الماری سے چوری ہوگیا ہے‘ جس کے بعد دبئی پولیس نے امیگریشن ریکارڈ کی جانچ کی اور خاتون کے پاسپورٹ پر ترکی جانے والی بھتیجی کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ اماراتی خاتون نے اپنی بھیتجی کو کئی مرتبہ فون کیا تاہم لڑکی نے اپنا موبائل بند کردیا تھا جس کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

Comments

- Advertisement -