تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وبا پر قابو پانے کے لئے یو اے ای کا بڑا فیصلہ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے دبئی ایمبولنس اور محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے ہوم ویکسنیشن مہم کو توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے، اس مہم کا مقصد ان مزید سماجی طبقات کو شامل کرنا ہے جوکہ ویکسنیشن مراکز آنے سے قاصر تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے اقدام میں پرعزم افراد، پچاس اور ساٹھ سال سے زائد عمر والے شہریوں کو شامل کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد معاشرے کو کووڈ نائنٹین کےا ثرات سے نکال کر انہیں اعلی معیار کا تحفظ فراہم کرنا اور معمول کے حالات کو بحال کرنا ہے۔

ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کو لگانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داروں سے تعاون کرکے اس ویکسین کو لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: وہ مقامات جہاں سے اٹھارہ سال سے کم عمر افراد ویکسین لگواسکتے ہیں

ڈی ایچ اے کے کلینیکل سپورٹ سروسز کی سی ای او اور کووڈ 19 ویکسنیشن سٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فریدہ الخاجہ کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد معزز شہریوں کو گھروں پر باسہولت انداز میں ویکسین فراہم کرنا ہے، مہم کے تحت موبائل بسیں اور خاص متعین ٹیمیں ، ہوم ویکسنیشن کیلئے مختص ہیں جوکہ عالمی معیار کے پروٹوکولز اور حفاظتی معیار کی پیروی کرتے ہیں۔

معاشرے کے ارکان اس سہولت سے ڈی ایچ اے کے ٹال فری نمبر 800342 کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں، درخواست موصول ہونے کے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر انہیں ویکسین لگا دی جائے گی۔

ڈاکٹر فریدہ الخاجہ نے معمر افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس کیلئے رابطہ روزانہ صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کیا جاسکتا ہے، ویکسین مہم میں اس توسیع کا مقصد دبئی میں سوفیصد اہل آبادی کو دو ہزار اکیس کے اواخر تک ویکسین لگانا ہے۔

Comments

- Advertisement -