تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یو اے ای: وہ مقامات جہاں سے اٹھارہ سال سے کم عمر افراد ویکسین لگواسکتے ہیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وہ شہری جن کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے، ان کے لئے کووڈ ویکسی نیشن مراکز کا تعین کردیا گیا ہے۔

یو اے ای کی وزرات صحت و روک تھام نے ایک بیان میں بتایا کہ شمالی امارات میں ایسے چھیالیس صحت مراکز ہونگے جن میں شارجہ میں انیس، فجیرۃ میں دس ، راس الخیمہ میں نو ، عجمان میں چار ، ام القیوین میں تین اور دبئی میں ایک مرکز ہوگا۔

وزارت صحت کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ چین، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے ویکسین کے قابل اثر ہونے کی اسٹڈیز کے بعد کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ متحدہ عرب امارات مشرقی وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے کا پہلا ملک ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای کی وزرات صحت و روک تھام نےکچھ وضاحت بھی بیان کیں ہیں۔

تین سے پندرہ سال کی عمر والوں کیلئے ویکسین آپشنل ( اختیاری) ہے اور یہ لازمی نہیں۔

تین سے گیارہ سال والوں کیلئے منظور شدہ ویکسین سائنوفارم ہے۔

بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کو سائینو فارم اور فائزر بائیونٹیک دی جاسکتی ہیں۔ اس نئے اعلان کو ملک میں اس عمر گروپ والوں کیلئے سائنوفارم ویکسین کو ہنگامی استعمال کیلئے منظور کرنے کے بعد کیا گیا جوکہ جامع کلینیکل اسٹڈیز ، سخت ترین جائزہ اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی پیروی کے مکمل ہوا، ویکسین کی منظوری کووڈ نائنٹین وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کا حصہ ہے تاکہ معاشرے کے تمام ارکان کی صحت و تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں ویکسینیشن سے متعلق اہم وضاحت آگئی

صحت عامہ شعبہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری حسین عبدالرحمن الرند کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دنیا کے ہر حصے میں بچوں کو کئی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی جاتی رہی ہے ، سائنو فارم ویکسین بھی ان بچوں کیلئے ویسی ہی ہے جیسا کہ پہلے سے لگنے والی دیگر ویکسینز۔

حسین عبدالرحمن الرند نے واضح کیا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ تفصیلی و جامع تجزیہ کے بعد کیا گیا اور معاشرے میں مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ اس عالمی وباء کے اثرات سے نکل کر بحالی کیلئے یہ اہم پیشرفت ہے ، ویکسین مہم کے تحت یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ اواخر 2021 تک تمام عمر کے اہداف گروپس کو سو فیصد ویکسین لگادی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -