تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، تین قومی بالرزکیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

دبئی: زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کی بنا پر پاکستان کے تین بولرز نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے بولرز حسن علی، نعمان ،شاہین آفریدی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی درجہ بندی کو بہتر کرلیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5-27، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں 5-52 اور آف اسپنر نعمان علی نے زمبابوے کے خلاف 5-86 وکٹیں حاصل کیں ، تینوں بولرز نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 147 رنز سے جیتا اور سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

اس عمدہ کارکردگی کے باعث فاسٹ باؤلرحسن علی آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے، شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں جبکہ اسپنرنعمان علی54 سے46ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

اسی طرح زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے عابد علی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد وہ 40 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری درجہ بندی کے مطابق سابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ دوسرے ، تیسرے نمبر پرمارنس ،چوتھے پر جوئے روٹ ، پانچویں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، چھٹے نمبر پر رشبا پنت ، ساتویں پوزیشن پر ہنری نکولس اور آٹھویں نمبر پر روہت شرما موجود ہیں ۔ڈیوڈ وانر ایک درجے بہتری کے بعد نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -