تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی میں دنیا کے پہلے عظیم الشان "قرآن پارک” کا افتتاح

دبئی : دنیا کے پہلے عظیم الشان “قرآن پارک ” کا افتتاح کردیا گیا ، اس پارک میں قرآن کریم ميں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

تٍفصیلات کے مطابق دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں “قرآن پارک” کے نام سے دنیا کے پہلےعظیم الشان پارک کھول دیا گیا، پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے معجزات اور تمام درختوں اور پودوں سے متعلق اگاہ کیا گیا ہے۔

اس پارک میں عوام کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے، یہ پارک مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے لوگوں کو اسلام کے بارے میں کافی آگاہی فراہم کرے گا۔

اس پارک میں نہ صرف قرآن کریم ميں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا ہے بلکہ ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے، جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

پارک میں ایک ایڈمنسٹریشن بلاک کے علاوہ اسلامک گارڈن، بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص ایریاز، عمرہ کارنر، قرآن مجید کے معجزات کا اظہار کرتے مناظر، پہاڑیاں، صحرائی باغ، جھیل جبکہ دوڑ کے لیے شاندار ٹریک، سائیکلنگ ٹریک، ریتلا واکنگ ٹریک، اور واش رُومز کی سہولت بھی موجود ہیں۔

دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا قرآن پارک 29 مارچ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔

خیال رہے یہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے، جس میں قرآن کے تقریباً تمام معجزات کے نمونے پیش کئے گئے ہیں ، اس پارک سے لوگوں کو قرآن مجید کو جاننے اور سمجھنے میں بے پناہ مدد ملے، یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ، مکئی، گندم، ادرک، کددو اور دیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -