تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی میوزک فیسٹول میں دنیا کے منفرد موسیقار نے لوگوں کو حیران کر دیا

دبئی: دنیا کے شان دار شہروں میں سے ایک اور متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں دوسرا ‘میٹرو میوزک فیسٹول’ جاری ہے، جس میں دنیا کے ایک منفرد موسیقار نے اسٹیج پر انٹری دے کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ ‘وَن مین بینڈ’ موسیقار حوزے لوئس پیکواسی ٹوریس کا ہے جن کا تعلق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور سے ہے، دبئی میٹرو میوزک فیسٹول میں دوسرے موسیقاروں کے ساتھ ساتھ انھیں بھی خوش آمدید کہا گیا، اور انھوں نے اپنے شو سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

ایکواڈور کا یہ موسیقار، بیلجیئم کے شہر برسلز کی گلیوں میں اپنے پہاڑی علاقے کی منفرد اور جدید موسیقی پرفارمنس کے لیے مشہور ہے، لیکن اس سلسلے میں جو سب سے الگ بات ہے وہ یہ ہے کہ حوزے لوئس مختلف روایتی موسیقی آلات اپنے جسم پر باندھ کر چلتا ہے، اور اسی طرح پرفارمنس پیش کرتا ہے۔

حوزے کے بدن سے جڑے موسیقی آلات میں ایک ڈرم بھی شامل ہے، جسے وہ اپنی پیٹھ پر اٹھائے رکھتے ہیں، ایک گٹار، پھونک والے آلات، چُرنگو (ایک قسم کا جنوبی امریکی پہاڑی لُوٹ یا گٹار)، طنبوری (دف)، اور چیجکس (بکری اور بھیڑ کے کھروں بنا انسٹرمنٹ)، اور ایک گھنٹی جیسا آلہ بھی ہوتا ہے جو ان کی ٹانگوں کے گرد لپٹا ہوتا ہے۔

پرفارمنس کے دوران ان کے ساتھ 2 کٹھ پتلیاں اور ایک بھس بھرا جانور ساتھ ہوتے ہیں، جو ان کی دھنوں کے ساتھ ساتھ حرکت کرتے ہیں، اور ساتھ ہی ایک الپاکا (اونٹ جیسی جنوبی امریکی بھیڑ) کے بالوں والا کھلونا بھی ہوتا ہے جو حوزے کے ساتھی کے طور پر ہوتا ہے۔

ایکسپو دبئی 2020 میں تاریخ‌ رقم ہوگئی

حوزے ٹوریس کا کمال یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں ان تمام آلات کو مربوط کر لیتے ہیں، اور اپنے سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے کئی پرجوش دھنیں تخلیق کر کے بہترین توازن کے ساتھ بجا لیتے ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ 42 سالہ حوزے ٹوریس نے موسیقی خود ہی سیکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ثقافتی موسیقی بجانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور جب لوگ اس موسیقی کو سن کر لوگوں کے چہروں پر مسرت ابھرتی ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

حوزے ٹوریس اس سے قبل بیلجیئم، فرانس، ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پرتگال، اسپین کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میٹرو میوزک فیسٹیول 16 سے 22 مارچ تک ہے، اور اس میں 20 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی موسیقاروں نے شرکت کر کے پرفارمنس پیش کی۔

Comments

- Advertisement -