کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم میڈیا سائنس گریجویٹ نکلا اور دبئی میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور کیشئیر کام کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے سے ڈکیتی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، جس میں سے گرفتار ایک ملزم دبئی پلٹ نوجوان اور میڈیا سائنس کا گریجویٹ نکلا۔
گرفتار ملزم نے اے ار وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ دبئی سے عیدالاضحی پر چھٹیوں پر گھر کراچی آیا تھا ، میری 15 دن کے بعد دبئی واپسی کی ٹکٹ کنفرم ہے۔
ملزم انس کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کیں، عید کے بعد سے اب تک تقریباً 80 وارداتیں کرچکا ہوں ، ملزم انس
ملزم نے بتایا کہ دبئی میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور کیشئیر کام کرتا ہوں ، دبئی میں میری بارہ سو درہم تنخواہ ہے ، کراچی یونیورسٹی سے میں میڈیا سائنس میں گریجویشن کی ، میں بھی نشہ کرتا ہوں دبئی میں بھی ویڈ پیتا تھا۔