تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دبئی کی خصوصی ‘دوڑ’ کا انعقاد کب ہوگا؟، اعلان ہوگیا

دبئی: دبئی ایکسپو دوہزار بیس کی خصوصی ‘دوڑ ‘ میں کتنے افراد کی شرکت متوقع ہے؟ حکام نے حیران کن دعویٰ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی دوڑ کو ‘ دبئی رن ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس دوڑ میں شامل ہونے والے افراد کے لئے رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے، گذشتہ دو سالوں سے اس کے کامیاب انعقاد کے باعث منتظمین اس ڈور کو کامیاب دیکھنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

اس دوڑ کا انعقاد نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہر کو دنیا کا سب سے فعال میٹرو پولیٹن بنا کرکام کرنے، سیر کرنے اور رہنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے۔

مستقبل کے میوزیم سے شروع ہونے والی اس دوڑ کے شرکاء دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر اختتامی لائن عبور کرنے سے پہلے دبئی کے کچھ ممتاز مقامات بشمول امارات ٹاورز اور ڈاون ٹاؤن دبئی کو عبور کریں گے، دس کلومیٹر ٹریک پر دوڑنے والے دبئی مال، برج خلیفہ اور شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ سے گزریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ پانچ کلومیٹر کا روٹ خاص طور پر فیمیلز کے لیے اور دس کلومیٹر کا راستہ تفریحی اور پیشہ ور دوڑنے والوں کے لیے مختص ہے۔

دبئی فیسٹیولز اور ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے سی ای او احمد الخجا نے کہا کہ ‘دبئی رن’ ہر اس چیز کی علامت ہے جس کے لیے دبئی فٹنس چیلنج کھڑا ہے، یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جہاں ہر کوئی اپنی عمر یا دوڑنے کی صلاحیت کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کی خصوصی ‘دوڑ ‘ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ شیخ زاید روڈ پر دوڑنا ایک ایسا تجربہ ہے جہاں دلکش یادیں بنیں گی اور میں خود جمعہ 26 نومبر کو اسٹارٹ لائن پر شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔

دبئی اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حریب نے کہا کہ دبئی رن دبئی ایونٹس کے سالانہ کیلنڈر میں ایک اہم ایونٹ بن چکا، گزشتہ سال کی بڑی کامیابی کے بعد ہم رواں سال بھی ہرعمر، قومیت اور صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ور اور شوقیہ دوڑ کے کھلاڑی اور فٹنس کے شوقین افراد کے ساتھ زیادہ شرکاء کی توقع کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمیونٹی کے دس لاکھ سے زائد ارکان کے اس دوڑ میں حصہ لینے کی توقع ہے، تمام سرگرمیاں کووڈ 19 کے قواعد و ضوابط اور سماجی دوری کے احکامات کے تحت ہونگی۔

Comments

- Advertisement -