تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دبئی سفاری کی تعمیرات مکمل، جلد عوام کے لیے کھلنے کا امکان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں قائم کیے جانے والے سب سے بڑے ’سفاری پارک‘ کی تعمیرات کا کام مکمل ہوگیا اور اب جلد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے ہٹا ہائی وے پر واقع ضلع الوقار میں بنائے جانے والے ’دبئی سفاری‘ کی تعمیرات کا عمل مکمل ہوگیا اور اسے آئندہ ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

خلیج ٹائم کے مطابق دبئی سفاری میں ممکنہ طور پر روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد سیر و تفریح کے لیے آئیں گے، انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے داخلے پر 30 درھم، نوجوانوں کے داخلے پر 85 جبکہ متعلقہ علاقے کے رہائشیوں کے لیے ٹکٹ 20 اور 50 درھم کا ہوگا علاوہ ازیں 6 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

دبئی حکومت کی جانب سے تیار کردہ پارک کا مقصد جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنا ہے، یہاں مشرق وسطیٰ، ایشیاء اور افریقا سےلائے جانے والے 2500 سے زائد جانور رکھے جائیں گے۔

دبئی سفاری کے ڈائریکٹر خالد السوادی کا کہنا ہے کہ اس پارک کے قیام کا مقصد لوگوں میں جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، ہم نے جانوروں کے لیے قدرتی ماحول فراہم کیا ہوا ہے۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -