تازہ ترین

عمران خان کا عدالتوں سمیت انسانی حقوق تنظیموں سے رجوع کرنے کا اعلان

عمران خان نے پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

سال 2027 میں کیا ہوگا؟ دبئی نے اہم اعلان کردیا

دبئی: کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست منصوبوں کے لئے دبئی نے اہم اعلان کردیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دو ہزار ستائیس تک تمام ٹیکسیوں کو ماحول بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت ٹیکسیوں کو ہائبرڈ اور ہائیڈروجن پر منتقل کیا جائے گا، یہ اس پلان کا حصہ ہے جس کے تحت اتھارٹی نے سال دوہزار پچاس تک پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل ماحول دوست بنانا ہے۔

اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل متر محمد الطائر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں کو ماحول دوست بنانے کے تجربے سے تصدیق ہوچکی ہے کہ ماحول میں کاربن کے اخراج میں کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ گاڑیاں عام گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ دیر چلتی ہیں اور کم خرچ ثابت ہوتی ہیں، اس کے علاوہ ان کی قیمت، مرمت، فیول کے اخراجات، انشورنس پریمیم اور دیگر اخراجات روایتی گاڑیوں سے 50 فیصد کم ہوتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹیکسیوں کو ماحول دوست بنانے سے کاربن کے اخراج میں سالانہ چار لاکھ 20 ہزار ٹن کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

واضح رہے کہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پہلے ہی دبئی میں بہتر فیصد ٹیکسیوں کو ہابئرڈ کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں پہلے مرحلے میں پچاس فیصد ٹیکسیوں کو ماحول دوست بنانے سے کاربن کے اخراج میں سالانہ چار لاکھ 20 ہزار ٹن کمی ہوئی ہے۔

Comments

  • العلامات
  • -