تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دبئی ٹیسٹ تیسرا روز، آسٹریلیا 202 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے تین وکٹوں پر 45 رنز بنالیے

دبئی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے کینگروز کو فالوآن نہ کراکر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 325 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد آنے والے بلے باز بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اظہر علی بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اوپنر بلے باز امام الحق اور اسد شفیق چوتھے روز اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر ہولینڈ نے 2 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسپنر نیتھن لائن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے کھیل تیسرے روز 30 رنز بغیر کسی نقصان پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے 142 رنز کی شراکت قائم کی، ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، فنچ 62 اور عثمان خواجہ 85 رنزبنا کر اؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے شان مارچ 7 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، حارث سہیل اور محمد حفیظ نے شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ اسد شفیق نے 80 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کپتان سرفراز احمد 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، بلال آصف نے 12 رنز بنائے، بابر اعظم بھی 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد عباس ایک اور یاسر شاہ تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر پیٹر سدل نے تین اور نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل اسٹارک، اور ہولینڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Comments

- Advertisement -