جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دنیا کا پہلا عظیم و شان "قرآن پارک” آج عوام کے لئے کھول دیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : دنیا کا پہلا عظیم و شان "قرآن پارک ” آج عوام کے لئے کھول دیا جائے گا، اس پارک میں قرآن کریم ميں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

تٍفصیلات کے مطابق دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں "قرآن پارک” کے نام سے دنیا کا پہلا عظیم و شان پارک تعمیرکیا گیا ہے، جس میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے معجزات اور تمام درختوں اور پودوں سے متعلق اگاہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا قرآن پارک 29 مارچ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔

اس پارک میں نہ صرف قرآن کریم ميں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا ہے بلکہ ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے، جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

خیال رہے یہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے، جس میں قرآن کے تقریباً تمام معجزات کے نمونے پیش کئے گئے ہیں جبکہ 158 ایکٹر وسیع رقبے پر مشتمل یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ،کددو اور دیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں