تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی: ایشیائی مزدور نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

دبئی: دبئی میں ایک ایشیائی مزدور نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کو واپس کردیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایک ورکر کو نوٹوں سے بھرا بٹوا واپس کرنے پر اعزاز دیا گیا ہے ، دبئی میونسپلٹی نے مزدور ایشیائی مزدور ذاکر حسین کی تصویر شائع کی ہے ، جس میں وہ اپنی دیانت اور ایمانداری کا تحفہ وصول کررہا ہے۔

دبئی میں عام طور پر حکام لوگوں کی اچھائیوں اور نیک کارناموں کے لئے ان کو اعزاز سے نوازتے ہیں۔

حال ہی میں عجمان پولیس نے ایک بھارتی شہری کو اے ٹی ایم پر بھاری رقم ملنے کے باوجود اسے حکام کے حوالے کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

رواں سال مارچ میں بھی ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکا بھی اس وقت دُبئی میں چرچا ہوا جب جس نے ایک مسافر کی جانب سے ٹیکسی میں ہی بھُول جانے والی 9 لاکھ درہم (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ ستر لاکھ روپے) کی رقم سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کیا تھا۔

کریم ٹیکسی چلانے والے پاکستانی محمد عرفان ولد محمد رفیق کی اس ایمانداری اور فرض شناسی پر مقامی میڈیا نے بھی اس کی خوب تعریف کی جب کہ محمد عرفان کی اس ایمانداری نے رقم بھول جانے والے مسافر کے ساتھ ساتھ دُبئی پولیس کے اعلیٰ حکام کے بھی دل جیت لئے تھے۔

Comments

- Advertisement -