اشتہار

گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی، گیس صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کے بعد کراچی کے  شہریوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کو پہلے ہی 350 سے 400 ایم ایم سی اہف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے، گمبٹ گیس فیلڈ سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی مزید  گیس کم ہونے سے سسٹم میں 400 سے 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہو جائے گی۔

- Advertisement -

زرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ گیس فیلڈ میں گیس کے اچانک اخراج کی وجہ سے سوئی سدرن کے سسٹم میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی ہوئی ہے۔

فن خرابی 16 دسمبر دوپہر 1:00 بجے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، سوئی سدرن کا نظام پہلے ہی گیس کی کمی سے دوچار ہے غیر متوقع کمی کے بعد اب کراچی کے گیس صارفین کو مزید کم پریشر میں گیس ملےگی۔

دوسری جانب تکنیکی ٹیمیں لائن پیک کو برقرار رکھتے ہوئے گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو ادارہ اس کے لیے معذرت خواہ ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں