پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین آخر کار پولیس کی تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد، مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

پکڑے جانے کے بعد ملزم نے اپنے آپ کو گونگا ظاہر کیا تھا، ملزم کا تعلق گوجرانوالہ کی تحصیل سے ہے، ملزم دو دن قبل شاہی روڈ پر واقع بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کی تھی اور پکڑا گیا تھا۔

دو دن قبل جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا تو پولیس کا خیال تھا کہ وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے، اس لیے پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ ملزم کا میڈیکل کروایا جائے گا، جب کہ تفتیش میں مدد کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول سے ماہر استاد کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں