بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب میں گونگی معذور لڑکی جنسی زیادتی کا شکار، ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب کے شہر کمالیہ میں حوا کی ایک اور بیٹی ہوس پرستی کا نشانہ بن گئی، سفاک ملزم نے گونگی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ظلم و بربریت کا یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے نواحی گاوٗں میں رونما ہوا، جہاں ملزم نے 17 سالہ معذور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ملزم شاہد نے 17 سالہ گونگی معذور لڑی سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ملزم لڑکی کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انتہائی خراب حالت اسپتال منتقل کیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے تاہم پولیس کا موٗقف ہے کہ تاحال اہل خانہ کی طرف سے کیس درج نہیں کرایا گیا، لڑکی کے گھر والوں سے درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  : اوکاڑہ: اوباش شخص کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی

یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے تھانہ صدر میں اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو نشہ آور چیزیں کھلائی اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں