اشتہار

لوگ اسمارٹ فون کے بجائے سادے فونز کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ کیا آپ جدید اسمارٹ فون کے بجائے پرانا بٹن والا کیپڈ موبائل فون استعمال کرنا چاہیں گے ؟ تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟

کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس جدید ڈیجیٹل دور میں اپنے اسمارٹ فون کے بغیر رہ سکتے ہیں؟ گروسری آرڈر کرنے سے لے کر ٹیکسی حاصل کرنے تک ہر چیز کسی کے اسمارٹ فون پر آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اسے صرف فون سننے یا کال اور ایس ایم ایس کرنے سے زیادہ استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔

اس حوالے سے کیے گئے ایک میڈیا سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت سے لوگ پرانی یادوں کی وجہ سے سادے فونز کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں کیونکہ اب لوگ خلفشار سے پاک ماحول تلاش کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جن کی عمر 30 سے 40 کے درمیان ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کا کہنا ہے کہ سادے فون پر صارفین اپنے بنیادی کام بھی باآسانی انجام دے سکتے ہیں جیسے کال کرنا، ایس ایم ایس بھیجنا اور بس۔

ایک میڈیا عوامی سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سروے میں 3200 افراد سے سوالات پوچھے گئے جو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون کے بجائے فعال طور پر فلپ فون استعمال کررہے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ پرانی یادوں کی وجہ سے سادے فونز کی طرف لوٹ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلپ فون دوبارہ مقبولیت حاصل کررہا ہے خاص طور پر 30 اور 40کی عمر کے مرد و خواتین میں مقبول ہے۔

ان میں سے 34 فیصد نے کہا کہ وہ فلپ فون کی طرف واپس چلے گئے کیونکہ یہ خلفشار سے پاک ماحول فراہم کرتا ہے جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ فلپ فون استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کے تمام دوستوں کے پاس یہی فون ہے۔ 16فیصد نے کہا کہ کم قیمتوں کی وجہ سے فلپ فون دوبارہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ 18فیصد نے کہا کہ ان کا فلپ فون صرف ایک عارضی متبادل تھا کیونکہ ان کا فون گم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ سام سنگ، اوپو اور دیگر کمپنیوں کی فہرست کی طرف سے فولڈ ایبل پیشکش کے ساتھ فلپ فونز اب مارکیٹ میں واپس آرہے ہیں، اگرچہ یہ نئے فولڈ ایبلز فون نہیں ہیں، پھر بھی ان میں کلیم شیل فارم فیکٹر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں