پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی شہر کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کچرہ اٹھانے اور کنسٹرکشن میٹریل اٹھانے والے ڈمپرز مالکان نے ہڑتال کر دی، جس کے بعد شہر کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، کچرہ اٹھانے اور کنسٹرکشن میٹریل اٹھانے والے ڈمپرز مالکان نے ہڑتال کر دی ہے۔

رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ماینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے ٹیکس کے خلاف ڈمپرز کھڑے کر دیے ہیں، ماینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ مائینز کے مالکان سے ٹیکس وصول کریں۔

ڈمپرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں پرمان طور 11 ہزار ڈمپرز کھڑے کر دیے ہیں ، 28 ڈمپرز صرف شہر کا کچرہ روزانہ اٹھاتے ہیں۔

شہر میں 8 ہزار سے زائد ڈپمرز ریتی بجری اور سیمنٹ اور دیگر بلڈنگ میٹریل منتقل کرتے ہیں، ہڑتال کے بعد حکومت کی تمام کنسٹرکشن سائٹس گرین لائن ، اورنج لائن اور دیگر سائٹس پر ریتی بجری اور سیمنٹ ککی منتقلی کا کام بند کر دیا ہے

شہر کےنکسی علاقے اور یو سی سے کچرہ بھی لینڈ فل سائٹس منتقلی کام بند ہو گیا ہے، ڈمپرز مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات کہ منظوری تک پر امن ہڑتال جاری رہے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں