اشتہار

اداکارہ درفشاں سلیم اپنی جلد کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے اپنے اسکن کیئر روٹین کے بارے میں بتایا  ہے کہ وہ اپی جلد کا خیال کیسے رکھتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ میں ’کسی تیری خودگرزی‘ کی اداکارہ درفشاں سلیم میزبان ندا یاسر کی مہمان بنیں۔

جہاں اداکارہ  درفشاں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ میں سادگی پسند ہوں مجھے بہت زیادہ بھرے ہوئے کپڑے پہننے کا شوق نہیں لیکن میری والدہ کو مجھ پر چمکدار اور ڈارک رنگ پسند ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہا کا کہنا تھا کہ مجھے شاپنگ کے لیے باہر جانے کا  بلکل بھی شوق نہیں میں زیادہ تر خریداری آن لائن کرتی ہوں، اگر میں کسی اسٹور پر چلی بھی جاتی ہوں تو بس جو پسند آجائے وہ میں خرید کے واپس آجاتی ہوں۔

میزبان ندا یاسر نے اداکاری کے حوالے سے سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ایکٹر بننے کا شوق شروع سے تھا لیکن میں نے اپنی بڑھائی مکمل کی۔ مجھے لاء پڑھنے کا شوق ہوا تو میں نے وہ بھی پورا کیا لکین مجھے پتا تھا کہ میں ایک اچھی اداکارہ بن سکتی ہوں۔

جب ان سے کے اسکن کیئر کے موجودہ معمولات کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ وہ کلینزر استعمال کرتی ہوں جو چہرے کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

در فشاں نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ریٹینول سیرم کا استعمال شروع کیا ہے وہ ہفتے میں 3-4 بار اس پروڈکٹ کا استعمال کرتی ہے اور اس پر کوئی بھی موئسچرائزر لگاتی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ وہ سن بلاک کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں