پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی غرارہ پہن کر پہاڑوں کے دلکش مناظر کے ساتھ لی گئیں تصاویرسوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
معروف اداکارہ درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، یہ مقام انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درِفشاں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دلکش سفید غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ 101 بخار میں بھی اس فوٹوشوٹ کیلئے اس مقام پر پہنچ گئیں اور مداحوں کو تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔
درِفشاں کا یہ حسین جوڑا پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا شاہکار ہے جو اداکارہ کی خوبصورت میں اضافہ مزید اضافہ کررہا ہے۔
’میں ’درفشاں سلیم‘ بننا چاہتی ہوں، سارہ نیلم
درِفشاں کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس جوڑے اور انکی خوبصورتی کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی جارہی ہے۔