تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

درفشاں سلیم ’گنگو بائی‘ جیسا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے بھارتی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ جیسا کردار کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

درفشاں سلیم نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں بھی ایسی فلمیں اور ڈرامے میں بننے چاہئیں جس کی کہانی بالکل الگ ہو جو عوام کو متاثر کرسکے۔

ندا یاسر نے ان سے پوچھا کہ پاکستان میں کس اداکارہ کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے اس پر درفشاں نے سجل علی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈرامے مجھے بہت پسند ہیں وہ بہت ہی اچھی اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی نے انہیں بہت متاثر کیا ہے اور چاہتی ہیں کہ اس جیسا کردار ادا کریں اور اس طرح کی کہانیاں بھی ہمارے ڈرامے میں دکھائی جانی چاہیے۔

درفشاں سلیم نے کہا کہ خاتون پورے گھر اور بچوں کو لے کر چلتی ہے ان کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں تو لپ بام کے بغیر نہیں رہ سکتی اور ہمیشہ بیگ میں وہ ساتھ ہوتا ہے اور پرفیوم دو سے تین پاس ہوتے ہیں، چنے والے چاول اور زردا مکس کرکے کھاتی ہوں۔

درفشاں نے اپنے نئے ڈرامے سے متعلق بتایا کہ کیسی تیری خود غرضی کی کہانی بالکل مختلف ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی فیملی کو کس طرح امیر طبقے کے ساتھ تعلقات پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -