تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دوران پرواز نوجوان مسلسل خاتون کی نشست پر مکے مارتا رہا

دوران پرواز ایک مسافر خاتون کی نشست پر مسلسل مکے مار کر اسے پریشان کرتا رہا۔

عمومی طور پر پرواز میں معمولی سے بھی سرگرمی کو نوٹ کیا جاتا ہے، اور کسی بھی غیر معمولی حرکت پر مسافر ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔

سفر کو آرادہ اور پرسکون بنانے کے لیے ایئرلائن مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط بھی وضع کرتی ہیں اور مسافروں سے اچھے سلوک کی توقع رکھتی ہیں۔

ان تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود دوران پرواز عجیب و غریب حرکات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں اب نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان اپنی اگلی نشست پر بیٹھی خاتون کی سیٹ کو لگاتار مکے مار رہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=TbK-sKZTF9w&feature=emb_title

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مسلسل مکے مار رہا ہے جس سے خاتون اپنی پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اگرچہ کے متاثرہ خاتون نے واقعے سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی تاہم ویڈیو بنانے والے مسافر نے واقعے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -