اشتہار

ہالینڈ کے معروف اداکار دائرہ اسلام میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

ہالینڈ کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، انہوں نے ایک   مقامی مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام کو قبول کرلیا۔

سوشل میڈیا پر متاثر کن عوامی شخصیت اور ماڈل کے طور پر پہچانے جانے والے ڈونی کو انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو میں مسجد کے اندر کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک نے 19 اپریل بروز جمعہ کو ایک مقامی مسجد میں مائیک پر کلمہ شہادت کی تلاوت کرکے باقاعدہ اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے سوشل پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا ہے، ان کے تمام مسلمان پرستار کھلے دل سے دین اسلام میں ان کا استقبال کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ’’ماشااللہ۔‘‘ دوسرے نے لکھا کہ "ماشاءاللہ اسلام ہی واحد بڑھتا ہوا مذہب ہے الحمدللہ۔” تیسرے صارف نے تبصرہ کیا۔”کتنی اچھی خبر ہے، چوتھے نے اظہار کیا کہ”خوش آمدید بھائی،” ۔

جیسا کہ ان کے انسٹاگرام پروفائل سے ظاہر ہوتا ہے، ڈونی گزشتہ چند ہفتوں سے اکثر مساجد کا دورہ کر رہے ہیں، ماہ رمضان کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور قرآن پاک پڑھ رہے ہیں جو ان کے ایمان کی واضح علامت ہے۔

islam

یاد رہے کہ گزشتہ سال ون چیمپئن شپ فلائی ویٹ موئے تھائی چیمپئن نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

سال 2022میں اداکار ڈونی رول ونک حادثے کا شکار ہوکر اپنی پانچ پسلیاں تڑوا بیٹھے تھےاور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے جبکہ ان کو کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اس حالت میں وہ اللہ کے قریب ہوئے جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام قبول کرنے پر پوری دنیا میں مسلمانوں کی جانب سے غیر ملکی اداکار کو سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں