ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

میری عمر 20 سال کم قرار دی جائے، بزرگ ڈچ شہری کی انوکھی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈم : ہالینڈ کی عدالت نے 69 سالہ شخص کی اپنی عمر 20 برس کم قرار دینے کی انوکھی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے 69 سالہ شہری ایملی ریٹل بینڈ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ وہ خود کو انتہائی جوان و توانا محسوس کرتے ہیں لہذا ان کی عمر 20 برس گھٹا کر49 برس کی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں توانا اور خوبصورت جسم کا مالک ہوں لیکن جب کسی کو اپنی عمر 69 برس بتاتا ہوں تفریق کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

- Advertisement -

ایملی ریٹل نے عدالت میں بیان دیا کہ ’میں ڈیٹنگ ویب سائٹز پر جن افراد کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ان کی توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کرسکتا کیوں کہ ڈیٹنگ ایپس پر عمر واضح کرنا لازمی شرط ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 69 سالہ شہری نے عدالت نے کہا کہ میں اچھی جسمانی ساخت کا حامل شخص ہوں، اس لیے اپنی موجودہ حالت کو قانونی طور پر تسلیم کروانے کا خواہاں ہوں تاکہ تفریق سے بچ سکوں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہری نے درخواست میں اپنی عمر 20 برس کم کروانے کےلیے اپنی تاریخ پیدائش 11مارچ 1969 مقرر کرنے کا کہاتھا۔

ہالینڈ کی عدالت نے عمر رسیدہ شہری کی انوکھی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہ تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو آزادی ہے کہ وہ خود کو جوان، توانا اور جتنی عمر کا چاہے محسوس کرے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت ایملی ریٹل کی خواہش کے پیش نظر ان کے 20 سالہ ریکارڈ کو غائب نہیں کرسکتے ، اگر کسی شہری کی خواہش کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے لگے تو معاشرے میں قانونی و معاشرتی مسائل پیدا ہونے لگیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں