تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اماراتی حکام نے برقی سگریٹ سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا

ابوظبی : اماراتی حکام نے رواں برس اپریل سے برقی (الیکڑیکل) سگریٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں وزارت میٹرولوجی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای میں برقی سگریٹ کی فروخت اور استعمال پر عائد پابندی رواں برس ختم کردی جائے گی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت برقی سگریٹ کے ٹیکنیکل معیار اور قوانین تیار کررہے ہیں، جس کے بعد اپریل سے برقی سگریٹ کی فروخت قانونی ہوجائے گا۔

مقامی میڈیا کہنا تھا کہ یو اے ای میں برقی سگریٹ کی فروخت پر پابندی تھی جبکہ شہری بغیر کسی پابندی کے عوامی مقامات پر برقی سگریٹ کا استعمال کرسکتے تھے۔

اماراتی حکومت کے نئے قوانین کے تحت برقی سگریٹ کا استعمال کرنے والے افراد عوامی مقامات جیسے سنیما، شاپنگ مال جیسی جگہوں پر الیکٹریکل سگریٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یو اے ای میں الیکڑیکل سگریٹ سے متعلق نئے قانون کے تحت سگریٹ کا وزن، اس میں استعمال کی گئی اشیاء، پیکنگ جیسی دیگر جیزوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں 2009 میں بنائے گئے وفاقی قانون کے تحت برقی سگریٹ کی فروخت اور استعمال ممنوع ہے، اماراتی حکام تمباکو فروشوں اور دکانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں : دبئی: برقی سگریٹ فروشوں کے خلاف کارروائی‘مالکان پر جرمانہ عائد

خیال رہے کہ دبئی کے محکمہ بلدیات کے افسران نے گزشتہ برس بُر دبئی کے علاقے الہدبیا اور المرّہ میں واقع 11 تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات دکان مالکان پرغیر قانونی برقی سگریٹ بیچنے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

دبئی کے شعبہ صحت اور حفاظت کے ڈائریکٹر ریدہ سلمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکام نے چھاپہ مار کرغیر قانونی برقی سگریٹ کے 30 پیکٹ ضبط کیے گئے ہیں، برقی سگریٹ میں شامل کیمیکل انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اس لیے اس پر دبئی میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -