اشتہار

ایدھی صاحب کے بعد فنڈز میں کمی آئی، فیصل ایدھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ والد کے ہوتے ہوئے بھی فاؤنڈیشن کے فنڈ میں اونچ نیچ آتی رہتی تھی لیکن ان کے بعد مسائل بہت بڑھ گئے ہیں تاہم امید ہے کہ عوام رمضان المبارک کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کو ضرور یاد رکھیں گے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فنڈز میں کمی آئی، یہ مسائل والد صاحب کے دور میں بھی آتے تھے مگر ہم ہرصورت ایدھی صاحب کے انسانیت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد کے لیے سحر و افطار میں کھانے پینے کا انتظام حسب روایت کیا جارہا ہے، غرباء اور مستحقین کی خدمت کا کام ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

فیصل ایدھی نے عوام سے اپیل کی کہ عوام رمضان المبارک کے موقع پر فاؤنڈیشن کو یاد رکھیں اور دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ایدھی صاحب کے مشن کو اور آگے لے جایا جاسکے۔

ویڈیو دیکھیں

پروگرام میں ایدھی صاحب کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے کہا کہ ہمارے سر سے ایدھی کا سایہ اٹھ گیا اُن کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، ایدھی صاحب مضبوط سسٹم بنا کر گئے اس لیے اُن کا مشن آگے بڑھانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں