اشتہار

شہباز گل پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے اداروں کیخلاف بغاوت پر اُکسانے کے مقدمے شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر کردی اور کہا شہبازگل پر فرد جرم 2 فروری کو عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں شہبازگل کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمان کے وکیل برہان معظم، شہریارخان اور علی بخاری بھی موجود
اسلام آباد:پی ایف یوجے صدرافضل بٹ اور صحافی کچہری میں پیش ہوئے۔

جونیئر پراسیکیوٹروکیل نے بتایا کہ پراسیکیوٹررضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، پراسیکیوٹررضوان عباسی آدھےگھنٹےتک پہنچ جائیں گے۔

- Advertisement -

جج نے وکیل ملزم سے استفسار کیا کیا ملزمان آگئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ عماد یوسف موجود ہیں، شہبازگل گاڑی میں موجود ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکارروائی آگے بڑھانے سے نہیں روکا، پبلک پراسیکیوٹر عدنان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیلِ ملزم نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کی نامزدگی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاہواہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نےکہا اگلے ہفتے فیصلہ کریں گے، شہبازگِل مریض ہیں، ڈاکٹر کی ایڈوائزری کےبغیر عدالت پہنچے ہیں۔

وکیل برہان معظم کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں لکھاہےبغیرایڈوائزری اسپتال سے جارہےہیں، شہبازگل کے خلاف ایک اور مقدمہ ہوا مگرتفصیل نہیں بنائی جارہی۔

شہبازگل کےوکیل برہان معظم نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ عدالت میں جمع کرادیا اور کہا لاہور ہائیکورٹ نےمنگل تک تمام ریکارڈطلب کرلیاہے اور شہبازگل کی حفاظتی ضمانت منظورکی ہے، شہبازگل کی حاضری ضرورلیں مگرآن لائن لیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شہبازگل گاڑی میں موجودہیں،بری حالت ہے،آکسیجن ماسک لگاہے، شہباز گل کو تھریٹ ہے یہ انڈر ٹرائل ہیں اور ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،استدعا ہے کہ شہباز گل کی آئندہ اسپتال سےحاضری آن لائن رکھی جائے۔

جج طاہرعباس نے کہا کہ جب تک فردجرم عائدنہیں ہوتی حاضری سےاستثنیٰ نہیں دیاجاسکتا، شہبازگل کو فردجرم عائد کرنے کیلئےعدالت نے طلب کیاہے۔

وکیل برہان معظم نے استدعا کی کہ فردجرم سے پہلے عدالت میں دلائل دینامیراحق ہے، ہمیں ایسی یوایس بی دی گئی جو خراب ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری چیزیں تو ایسی ہی ہوتی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ پراسیکیوشن وہ یو ایس بی دے جس کی فارنزک ہوچکی، شہبازگل چاہتےہیں کہ اپنامکمل دفاع کریں، الزامات انہیں بتائےجائیں، شہبازگل کی زندگی موت کا معاملہ ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نےکہا صحافتی تاریخ میں پہلی بارکسی ڈائریکٹرنیوزپرفرد جرم لگےگی اور استدعا کی کہ صحافیوں پر مبنی ایک کمیٹی بنا کر عمادیوسف کا معاملہ اس میں لایا جائے، جس پر اس پر پراسیکیوٹررضوان عباسی نے اعتراض کردیا۔

جس پر جج ناصرعباس نے ریمارکس دیے اوپن کورٹ کی سماعت ہے اور ہرکوئی سماعت سن سکتا ہے، صحافی برادری نےجوگزارشات کی تھیں وہ عدالت نےسن لی ہیں، جس پر افضل بٹ نے کہا پولیس کو ہمارے تحفظات سنےچاہیے تھے۔

شہبازگِل کے وکیل کی جانب سے فارنسک شدہ یوایس بی اور تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے شہباز گل پرفرد جرم کی کارروائی ایک بارپھرمؤخر کردی اور کہا شہبازگل پر فرد جرم 2 فروری کو عائد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں