اشتہار

پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات ، اہم انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات میں دو سو کمپنیوں کا جعلی سیلز ٹیکس انوائسز استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، 200 کمپنیوں کا جعلی سیلز ٹیکس انوائسز استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ایف بی آر نے تمام جعلی انوائسز فراڈ میں ملوث کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایف بی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 200 کمپنیاں 314 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائی گئیں، جعلی انوائس میں ملوث کمپنیوں میں کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی6 ،لاہور کی 69کمپنیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا کہ ٹیکس فراڈ میں لارج ٹیکس یونٹ اسلام آباد کی 7، کراچی کی 10 ،لاہور کی 43 کمپنیاں، ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کی 10،گوجرانولہ کی 15 کمپنیاں، اسلام آباد کی 3، پشاور کی 20، سیالکوٹ کی 3، آرٹی او کراچی ون کی 8 آر ٹی او اور کراچی ٹو کی 39 کمپنیاں ملوث ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نوٹسز ملنے کے بعد ٹیکس فراڈ میں ملوث کچھ کمپنیوں نے رقم واپسی کیلئے رابطہ کیا ، جعلی سیلز ٹیکس انوائس پر خریداروں اور سپلائرز کی تفصیلات فیلڈ فارمیشنز سےشیئر کی جا چکی ہیں۔

فیلڈ فارمیشنز میں آنیوالے رجسٹرڈ افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دی ، آئرس سسٹم سےجعلی سیلز ٹیکس کی انوائسز کےاستعمال پرمزید 200افرادکی نشاندہی ہوئی ، دوران تفتیش سامنے آیا اویس اسماعیل بڑے ٹیکس فراڈ میں ماسٹرمائنڈ اور مرکزی مجرم ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ مرکزی ملزم اویس اسماعیل کوگرفتار کرنے کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں، اویس اسماعیل کی گرفتاری کیلئے گلشن اقبال کراچی میں دفتر پر چھاپہ ماراگیا، اویس اسماعیل کے شناختی کارڈ کا ایڈریس بھی جعلی پایا گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں