اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عمان : ای پیمنٹ سہولت فراہم نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمان میں ڈیجیٹل طریقے (ای پیمنٹ) کے ذریعے لین دین کی خدمات فراہم نہ کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

عمان کی تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت (MoCIIP) نے سلطنت میں متعدد تجارتی اسٹورز پر معائنہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت تجارت کے عملے کی جانب سے ای پیمنٹ سے متعلق حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 18دکان داروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کیونکہ وہ اپنے صارفین کو ای پیمنٹ خدمات فراہم نہیں کر رہے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عمان میں حکومت نے تمام تجارتی اداروں کے لئے ای پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ضروری قرار دیا ہے تاکہ خریداروں کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ملکی معیشت میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جاسکے۔

مختلف دکانوں کے معائنے کے دوران 18 دکانیں ایسی پائی گئیں جو اپنے گاہکوں کو ای پیمنٹ کی سہولت فراہم نہیں کر رہی تھیں جن کیخلاف فوری کارروائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں