اشتہار

پنجاب حکومت کا مفت آٹا پوائنٹ 50 سالہ خاتون کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چوک سرورشہید: پنجاب حکومت کے مفت آٹا پوائنٹ پر دھکم پیل سے آٹا لینے آئی 50سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت شہریوں میں مفت آٹے کی فراہمی کا سلسہ جاری ہے۔

پنجاب حکومت کا مفت آٹاپوائنٹ 50سالہ خاتون کی جان لے گیا، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ انتظام نہ ہونے اور دھکم پیل سے آٹا لینے آئی 50سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون گرمی میں صبح سے آٹے کے حصول کیلئے کھڑی تھی، خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال سرور شہید منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکڑوں کی تعدادمیں آئے مردخواتین بوڑھے بچے گرمی کی شدت سے نڈھال ہیں۔

خیال رہے انتظامیہ نے آٹا لینے آئے بزرگ خواتین اور مردوں کو زمین پر بیٹھا کر لائینں بنوا رکھی ہیں ، جس کے باعث شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعدد شہریوں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد جب آٹا لینے پہنچتے ہیں تو آئی ڈی کارڈ پرانا اور بروقت میسج نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھروں کو بھجوا دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں