اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا شوق، خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں سہیلیوں کے ساتھ بیرون ملک گھومنے کے شوق کو پورا کرنے کی غرض سے طلاق کے لیے خاتون نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی خاتون نے اپنے خلیجی شوہر سے طلاق حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بیرون ملک گھومنا چاہتی ہے لیکن شوہر اس کی اجازت نہیں دے رہا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھومنے کی اجازت طلب کرنے پر شوہر نے اسے زدو کوب کیا اور دعویٰ کیا کہ شوہر تشدد کرتا ہے، رشتہ زوجیت کا لحاظ نہیں کرتا۔

بیوی نے عدالت سے استدعا میں طلاق کے ساتھ حق مہر کی باقی مانندہ رقم دلوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

عدالت نے خاتون کا موقف سننے کے بعد استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جب کہ یہ بھی واضح نہیں کیا کہ بیرون ملک جانے سے روکنے پر کیا نقصان ہوگا اور رشتہ زوجیت کیونکر ختم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں