جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شکی خاتون نے شوہر کے موبائل میں پرانی تصاویر دیکھ کر چاقو سے حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں شکی خاتون نے غلط فہمی میں اپنے شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

مرر کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے موبائل فون میں کم عمر لڑکی کی تصاویر دیکھ کر اُن پر چاقو سے حملہ کیا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اُن کی پرانی (جوانی) کی تصاویر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن نمبر پر پڑوس میں ہونے والے جھگڑے کی اطلاع دی جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

- Advertisement -

پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا اور اُن کا بیان لینے کے بعد اہلیہ کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ناراض بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ مشتعل ہوگئیں تھیں، جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ شاید شوہر بے وفائی کررہا ہے۔ملزمہ نے بتایا کہ میں نے جب تصاویر دیکھیں تو کوئی صفائی نہیں مانگی اور چاقو اٹھا کر شوہر کو مارا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے کیونکہ اُسے زیادہ گہرے زخم نہیں آئے۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ’میں نے جب اپنا پرانا ای میل ایڈریس کھولا تو وہاں اہلیہ کے ساتھ لی گئی پرانی تصاویر محفوظ تھیں جنہیں میں نے اپنے موبائل فون میں منتقل کرلیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہتا کہ ان تصاویر کی وجہ سے اتنا بڑا واقعہ پیش آئے گا تو کبھی ایسا نہیں کرتا۔

شوہر نے بتایا کہ یہ تصاویر جس وقت لی تھیں، تب اہلیہ دبلی پتلی تھیں اور انہیں اپنا خیال رکھنا بھی پسند تھا مگر اب وہ ایسی نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ اپنی پرانی تصاویر پہچان نہیں سکے۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

پولیس نے ملزمہ اور متاثرہ شہری کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جہاں اب اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اگر جج نے اُسے سزا سنائی تو وہ جیل بھی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں