جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خوش خبری: ایک روپے کا سلور سکہ رکھنے والے لکھ پتی بن سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے ایک روپے کا سکہ رکھنے والوں کو بڑی خوش خبری سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے پرانی اشیا اور کرنسی جمع کرنے کے شوقین افراد کو پیش کش کی ہے کہ اگر اُن کے پاس 19ویں صدی کا ایک روپے والا سلور سکہ ہے تو وہ اس کے عوض پانچ لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے پاس یہ سکہ ہے وہ تصویر بنا کر اسے ویب سائٹ پرشیئر کریں جس کے بعد خریدار  یہاں سکے کی بولی لگائیں گے اور سب سے زیادہ بولی والا شخص رقم ادائیگی کے بعد اس سکے کا مالک بن جائےگا۔

- Advertisement -
تصویر بشکریہ گوگل

سکہ رکھنے والے مالک کا اختیار ہوگا کہ وہ مرضی کی قیمت پر اس کو فروخت کرے، یعنی وہ ایک روپے کے سکے کی مدد سے راتوں رات لکھ پتی بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روپے کا یہ سکہ 1916 میں استعمال کیا جاتا ہے، جن لوگوں کے پاس یہ سکہ موجود ہے وہ انڈیا مارٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اسے اپ لوٹ کرسکتے ہیں۔

تصویر بشکریہ گوگل

علاوہ ازیں اس ویب سائٹ پر زمانہ قدیم میں استعمال ہونے والے پانچ پیسے سے لے کر دس روپے  اور نایاب سکے فروخت کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں