پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز مشرقی کشمیر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، نارووال، جہلم، پنڈی بھٹیاں، مانسہرہ، سوات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شکر گڑھ، کالا باغ اور گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جلال پوربھٹیاں، کوٹلی، بھمبر، ڈڈیال، کھڑی شریف، چکسواری اور اسلام گڑھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر، دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں سمیت نئی دہلی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔