تازہ ترین

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی

جکارتہ: انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ شہر مامجو میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ زلزلے سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباً 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

انڈونیشین حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجن میں آنے والا ایک اور زلزلہ سونامی لاسکتا ہے۔دوسری جانب متاثرہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھنے پر پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔

یہ پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچای

واضح رہے کہ جمعے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ملوکو میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -