تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنوبی امریکی ملک ایکواڈورمیں شدید زلزلہ،41 افراد ہلاک

کیٹو: جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈورمیں انتہائی شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں صرف 19.2کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔

امریکن جیولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکوا ڈور میں 1979 کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔

زلزلے سے 41 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں بیشتر شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں جبکہ مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا، گویاکویل نامی شہر میں ایک پل بھی زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوا جس سے شہر کا کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، ریسکیو اداروں نے زلزلے کے فوری بعد امداد سرگرمیاں شروع کر دیں۔

زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو میں بھی محسوس کیے گئے، جھٹکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

Comments

- Advertisement -