پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔