تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان کے مختلف علاقوں میں‌ زمین پھر لرز اٹھی، شہری خوفزدہ

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے فورٹ منرو اور گرد و نواح سمیت دیگر میں شہریوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

زمین کے لرزنے پر شہر خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئے اور کھلے مقامات کی طرف چلے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز فورٹ منرو سے پچاس کلومیٹر دور شمال مشرق تھا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ماہرین کے مطابق 4 اعشاریہ 2 تک کی شدت والے زلزلے میں آفٹر شاکس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ

اُدھر آج صبح سندھ کے علاقے کوٹری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹرز اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ایک روز قبل بلوچستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -