The news is by your side.

Advertisement

سوات و گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس

سوات: سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات،بونیر،مالاکنڈ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 168کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

شدید زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کلومیٹر تھا۔

رواں سال اٹھائیس جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت 4.4 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں