ہوم عالمی خبریں کویت میں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف وہراس

کویت میں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف وہراس

0
کویت میں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف وہراس

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے مختلف شہروں میں لوگوں نے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

کویت کے زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ 8 کلومیٹر زیر زمین آیا جسے ملک بھر کے بہت سے شہریوں اور رہائشیوں نے محسوس کیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 4 فروری کو بھی کویت میں 3.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ملک کے جنوب مغربی علاقے ’المناقیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Comments