جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیارت کے علاقے مانگی، منہ، ورچوم ، کواس میں زلزلے کے شدید جھٹکے جبکہ کوئٹہ، خانوزئی، پشین اور بوستان میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 6 کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیلا اور وہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

دوسری جانب کے پی کے علاقے بٹگرام میں بھی زلزلے کےجھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رات سے 4 بار زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقے آج کل زلزلوں کی لپیٹ میں ہیں، گذشتہ روز بھی صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں بٹگرام، شانگلہ، بشام، مانسہرہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےتھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ اس کا مرکز 10 کلو میٹر شمال مغرب میں بالا کوٹ کا علاقہ تھا۔

ایک روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا۔

رواں ماہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.1 تھی، ‏زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں