جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ایسٹر کا تہوار: وزیراعظم کی ہدایت پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹر کے تہوار پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قائم کرسچن کالونیوں کا دورہ کیا۔ زلفی بخاری نے خود مسیحی برادری میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نجی تنظیم کی معاونت سے راشن، میڈیکل سامان، وضروری اشیا مہیا کی گئیں، یہ لوگ پہلے ہی مشکل ترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی نے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی مسیحی ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال قائم کریں گے۔

دوسری جانب امدادی سامان کی تقسیم پر مسیحی برادری نے وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری سے اظہار تشکر کیا۔

کرونا وائرس سے ملک میں 86 اموات، کیسز کی تعداد 5038 ہو گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں مہلک وائرس نے مزید متعدد افراد کی جان لے لی، ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں