تازہ ترین

ان پھلوں کو روٹین کا حصہ بنائیں اور جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔

درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔

جسم میں یورک ایسڈ کے بڑھنے سے جوڑوں کے درد میں اضافہ ہوتا ہے، یورک ایسڈ کو دوا کے ساتھ کچھ غذائی احتیاط جبکہ کچھ پھلوں کے استعمال سے بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

 یہاں پر ایسے ہی پھلوں کو ذکر کیا جارہا ہے جو قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مددگار  ثابت ہوگا۔

سیب

سیب میں مالیک ایسڈ پایا جاتا ہے جو خون میں یورک ایسڈ کو بڑھنے سےروکنے کے ساتھ اسے بے اثر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس لیے ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہو سیب کو اپنی غذا میں شامل کرنا نہ بھولیں۔

کیلا

بچوں اور بزرگوں کی پسندیدہ غذا کیلا ہے، کیلا جسم میں اضافی یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

چیری

چیری ایک چھوٹا لیکن نہایت صحت بخش پھل ہے جو یورک ایسڈ کی سطح کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

 یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنا کے لیے روزانہ صرف 10 چیری کھانا کافی ہیں اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چیری سے بنی جیم یا کوئی دوسرا میٹھا بھی اتنی ہی افادیت رکھتا ہے تو یہ بات غلط صرف تازہ چیریاں ہی یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد گارثابت ہوں گی۔

کرین بیریز

کرین بیریز کو عام طور پر ایک ایسے پھل کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں یورک ایسڈ کے علاج کے لیے سب سے زیادہ طبی فوائد پائے جاتے ہیں، اگر آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں تو کرین بیریزکو اہنی غذا کا حصہ بنائیں۔

کرین بیریز میں بہت سارے اینتھوسیاننز کے ساتھ وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے، جو کہ قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کوشش کریں اور دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گلاس کرین بیری کا رس پینے کو اپنی عادت بنالیں۔

Comments

- Advertisement -