تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بغیر اے سی گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

ان دنوں ملک بھر میں گرمی عروج پر ہے لیکن آگ برساتے سورج کے موسم میں بھی بغیر اے سی کے گھروں کو ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے طول وعرض میں ان دنوں قیامت خیز گرمی جاری ہے، ایک جانب سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

گرمی سے بچنے کیلیے عوام کی بڑی تعداد ایئرکنڈیشنڈ کا استعمال کرتی ہے لیکن اے سی ہر ایک کی دسترس میں نہیں، اس کے لیے جیب بھاری ہونے کے ساتھ بجلی کا ہونا بھی شرط ہے۔ اگر آپ کے پاس اے سی نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ بغیر اے سی کو بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو ایسے انتہائی آسان اور سستے طریقے بتارہے ہیں جو ہر ایک کی دسترس میں ہیں اور اس کے ذریعے آپ اپنے گھروں کو ٹھنڈا رکھ کر راحت محسوس کرسکتے ہیں۔

گرمی سے بچنے کے لیے بستر پر بچھائی جانے والی چادروں کو کسی پلاسٹک میں رکھ کر فریج میں ٹھنڈی کرنے کے لیے رکھ دیں اور رات کو سونے سے قبل ان کو بستروں پر بچھالیں تاکہ آپ کو اے سی جیسا ٹھنڈک والا بستر مل سکے لیکن کپڑوں کو ہر گز گیلا نہ کریں اس سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔.

گرمی میں خود کو ٹھنڈک پہنچانے کا دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ کمرے میں برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں پنکھے کی ہوا برف سے ٹکرانے کے بعد جب پورے کمرے میں پھیلے گی تو آپ کو اے سی جیسی تسکین دے گی۔

اگر آپ کے پاس برف نہیں ہے تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔

گرمی میں کپڑوں کو روز بدلیں اور کوشش کریں کہ ہلکے کپڑے گرمیوں میں پہنیں تاکہ کچھ بچت ہوسکے، اضافی کمروں کے دروازوں کو بند رکھیں تاکہ روشن دانوں سے جو بھی ہوا آئے وہ آپ کے استعمال میں آنے والے کمروں میں زیادہ محسوس کی جاسکے۔

گرمی میں آپ پودینے کی چائے ہر وقت بنا کر رکھیں اور اس کو پی بھی لیں اور نہانے سے قبل اس کا سپرے کرلیں تاکہ جب نہائیں تو پودینے کا مینتھول آپ کو ٹھنڈک دے سکے۔

گلاس فلیکس نامی ایک شیٹ آپ کو کسی بھی بڑی یا چھوٹی ہارڈویئر کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی۔ اس کو گھر کی کھڑکیوں پر لگالیں، یہ شیٹ سورج کی تپتی ہوئی دھوپ کو کمرے کے اندر آنے سے روکتی ہے اور اندر کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے جس سے بنا اے سی گھر ٹھنڈا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ٹھنڈک والا کیمیکل بھی لا سکتے ہیں، یہ آپ کو کسی بھی کیمیکل شاپ پر آسانی سے مل جائے گا، سفید رنگ کا یہ پلاسٹ آف پیرس کی طرح کا کیمیکل گھر کی چھتوں پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -