ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

حکومتی نا اہلی ، سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی اب عوام کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے حکومت نے پلان مرتب کر لیا، ادائیگیاں بینکوں سے قرض لےکر کی جائیں گی جبکہ قرضوں پر سود عوام سے وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی نا اہلی کا بوجھ عوام کےسر پرہے، سرکلر ڈیٹ کی ادا ئیگی اب عوام کرے گی، حکومت نے ایک بار پھر سرکلر ڈیٹ سیٹل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سو چھبیس ارب روپے کی ادائیگی کا پلان تیارکرلیا ہے۔

وزیراعظم نے سرکلر ڈیٹ ری سیٹلمنٹ پلان کی منظوری دے دی، جس کے بعد حکومت نےفوری طور پراسی ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا، رقم پاور پروڈیسرز اور ایندھن سپلائیرز کو دی جائے گی۔

سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے حکومت اسی ارب روپے بینک سے قرضہ لے کر ادا کر ے گی، قرضے پر سود کی ادائیگی صارفین کو منتقل کی جائےگی اور بجلی صارفین سے تینتالیس پیسے فی یونٹ سود وصول کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کا معاملہ سنگین، حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر


سال 2013 میں ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی چار سو اسی ارب روپے یکمشت ادا کئے تھے تاہم بنا آڈٹ ادائیگیاں اب تک معمہ ہیں، آڈٹ رپورٹ کےمطابق ساٹھ ارب ستر کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔

یاد رہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کا معاملہ سنگین ہوگیا اور حجم تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد وشمار کے مطابق سرکلر ڈیٹ کا حجم نو سو بائیس ارب روپے ہوگیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں