پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

گیس سپلائی ترجیحات میں ترمیم کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گیس سپلائی ترجیحات میں ترمیم کرتے ہوئے صنعتی صارفین کو گھریلو اور کمرشل صارفین کی طرح پہلی ترجیح قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کیلیے قدرتی گیس سپلائی کو فہرست میں سب سے آخر میں کر دیا۔

ای سی سی نے گلگت چترال 48 کلو میٹر منصوبہ کیلیے سول ورکس خریداری سمری کا جائزہ لیا، سول ورک خریداری پبلک پروکیورمنٹ رول 5 کے تحت جاری رکھنے کی اجازت اور گندم سبسڈی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلیے 23 کروڑ 84 لاکھ کی گرانٹ منظور کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ منظوری مالی سال 2015-16 میں گندم سبسڈی اسکیم کے بقایا جات کی مد میں دی گئی، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کیلیے 65 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، رقم پی سی سی سی کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی استعمال ہوگی۔

ای سی سی نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے ادارے کو بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو رائٹ سائزنگ کیلیے بھجوا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں