اشتہار

اہلیان کراچی کیلئے بری خبر : بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ایک اجلاس میں کیا، جس میں کراچی کیلئے بجلی 1روپے72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، اکتوبر تا دسمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی، جبکہ دسمبر 2023۔ جنوری اور فروری 2024 میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا یہ فیصلہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق  جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں