ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی گندم اور بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں 15 روپے فی من اضافے اور بجلی کی قیمت میں 11پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1,365 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیپرا کو اضافی 11 پیسے اضافے کے نوٹی فیکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق یکم دسمبر 2019سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلو صارفین پراس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔ بقیہ ایک کروڑ صارفین میں60 لاکھ صارفین کے لیے7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے13نومبر کےاجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کی گئی تھی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی، فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں