جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کل 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی ، ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بند ٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں ٹیکسٹائل پالیسی پیش کی جائے گی اور کمیٹی 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی، ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے ٹیکسٹائل پالیسی کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں جبکہ بندٹیکسٹائل ملزکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جانے اور ٹیکسٹائل برآمدی صنعتوں کوبجلی گیس میں رعایت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیکسٹائل مل لگانے کےلئے خصوصی پیکج رکھاگیاہے، موثرٹیکسٹائل پالیسی نہ ہونے سےگزشتہ دورمیں 200ملز بند تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ سالہ پالیسی تیار کی گئی ہے۔

چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی سےانڈسٹری کی بحالی کیلئےپرامید ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کئے گئے تھے ،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں